پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سے ریلوے کو فعال کیا جائیگا ، اعظم سواتی 

Oct 29, 2021

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی سے روس کے سفیر ڈینیلا گانچ اور اونرری کونسل رشین فیڈریشن اور حبیب رفیق کنسٹر کشن کمپنی کے سی ای او حبیب احمد سے ملاقات کی ،ملاقات کے دورا ن مختلف امور پر  بات چیت ہوئی،ملاقات کے دوران ریلوے منصوبوں پر تبادلہ خیا ل کیا گیا ۔ وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ پر ریلوے کو فعال کرنے پر زور دیا۔ ملاقات کے دوران وزارت ریلوے کے اعلی افسران بھی موجود تھے ۔روسی سفیر ڈینیلا گانچ  نے بتایا کہ روسی سرمایہ کاری اورٹیکنالوجی پاکستان ریلویز کے مختلف شعبوں کے لئے دستیاب ہے۔ روسی کو نسل پاکستان ریلویز کی ترقی اور تبدیلی میں دلچسپی رکھتے ہیں۔پاکستان ریلویز میں ویگن اور مال بردار ٹرین کے لئے ٹیکنالوجی فراہم کر سکتے ہیں۔وفاقی وزیر ریلوے نے  اس بات کا خیر مقدم کر تے ہو ئے  قومی مفاد میں پیش کی گئی ان کی تجویز اور خدمات کو سراہا ۔

مزیدخبریں