انڈونیشین سفارتخانے میں "اپریسی ایشن  نائٹ " ، تاجر برادری کو خراج تحسین 

اسلا م آبا د (خصوصی نامہ نگار)پا کستان میں انڈونیشین سفارتخانے نے انڈوئیشیا اور آسیان ممالک کی تاجر برادری کو خراج تحسین پیش کر نے کیلئے  ـ"اپریسی ایشن  نائٹ "کا انعقادکیاگیا ۔ تفصیلا ت کے مطا بق اپریسی ایشن نائٹ کا مقصد تاجر برادری کے انڈونیشیا سفارتخانے کے ساتھ تعلقات کو بڑ ھانے کے ساتھ ساتھ دو طر فہ تجارت اور سر ما یہ کا ری کو مزید مستحکم کر نا ہے ۔تقر یب انڈونیشیا کے76ویں یوم آزادی اور آسیان کی 54ویں سالگر ہ کا تسلسل ہے ۔ تقر یب کے مہما ن خصوصی وفاقی سیکر ٹر ی تجارت محمد صالح اے فاروقی تھے جبکہ اسلا م آبا د کی تاجر برادری کی کثیر تعداد نے تقر یب میں شر کت کی۔ تقر یب میں انڈونیشین ثقافت کو فروغ دینے کیلئے نندک گنجن ڈانس ، ٹوپینگ آئر ینگ ڈانس اور پینکاکسیلاٹ کی پرفارمنس پیش کی گئیں ۔ اس مو قع پر پاکستان میں تعینا ت انڈونیشیا کے سفیر آڈم ایم ٹوگیونے کہا کہ کوڈ 19نے پو ری دنیا کی معیشت کو متاثر کیا ہے،جیو اکنا مک اور جیو اسٹریٹجک علاقائی اتحاد کے پیش نظر آسیان اور پاکستان کے تعاون کو خصوصی اہمیت حاصل ہے۔انہو ں نے مز ید کہا کہ آسیان ممالک پا کستان کے ساتھ مشتر کہ منصوبو ں کے ذریعے شراکت داری جاری رکھنا چاہتے ہیں اور سائنس، تعلیم ، تحقیق، تعلیم ، انفارمیشن ٹیکنا لو جی اور زراعت کے شعبے با ہمی روا بط کو مزید مستحکم کر یں گے۔

ای پیپر دی نیشن