شکارپور (نامہ نگار) گڑھی یاسین میں تھانہ گاہیجہ کی حدود گاؤں مرزاپور میں کارو کاری کے معاملے پر مبینہ طور تین مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ شروع کردی. فائرنگ کے نتیجے میں گولیاں لگنے کے باعث رتوڈیرو کا رہائشی انور کھکھرانی اور خاتون عزیزاں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے. مسلح افراد جائے واردات سے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے. واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر مقتولین کی لاشوں کو اپنی تحویل میں لیکر اسپتال پہنچایا. جہاں سے پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد لاشوں کو ورثاء کے حوالے کیا گیا. پولیس کے مطابق واقعہ کاروکاری کی بات پر پیش آیا ہے. جس کی مزید تحقیقات کے بعد واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا. آخری اطلاعات تک واقعے کا مقدمہ درج نہیں ہوا۔