مظفرگڑھ(نامہ نگار) جہانگیر ترین لندن سے پاکستان پہنچنے کے بعد جہانگیر ترین سیاست میں دوبارہ متحرک ہوگئے،جہانگیر ترین اپنے گروپ کے9 اراکین صوبائی اسمبلی کو اپنے جہاز میں لیکر ملتان پہنچے اور ملتان ائیرپورٹ سے ممبران صوبائی اسمبلی کے ہمراہ مظفرگڑھ پہنچ گئے جہاں انہوں نے مشیر وزیراعلی پنجاب برائے زراعت سردار عبدالحئی دستی سے انکی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اور فاتحہ خوانی بھی کی،ذرائع کیمطابق اس موقع پر موجود ممبران اسمبلی سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی وجہ سے عوام پریشان ہیں،حکومت کو سب کام چھوڑ کر مہنگائی کم کرنے کی طرف توجہ مرکوز کرنی چاہیے،جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ مہنگائی کم کرنے کے لیے حکومت کو منصوبہ بندی کرنا ہوگی اس موقع پر صوبائی وزیر اجمل چیمہ اور انکے گروپ کے ممبران اسمبلی سعید اکبر نوانی،چوہدری افتخار گوندل،سلمان نعیم،سردار خرم لغاری،قاسم خان لنگاہ،غلام رسول سانگھا، فیصل جبوانہ،طاہر رندھاوا اور چوہدری زوار حسین وڑائچ بھی موجود تھے ۔