خا پُرتشدد احتجاج پاکستانی معاشرے میں کسی صورت قبول نہیں: علی عباس شاہ

Oct 29, 2021

نیوال (نمائندہ خصوصی ) چیف وہپ پنجاب اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری لاء اینڈ پارلیمنٹری آفیئرز ایم پی اے سید علی عباس شاہ نے کہا کہ پاکستان ہم سب کا ہے اور اس ملک کی حفاظت کرنا بھی ہم سب کا فرض ہے اس لئے سیاستدان،بیورو کریٹس اور صحافیوں سمیت تمام طبقات اس کی سا  لمیت اور استحکام کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ شر پسند پاکستان اور پوری قوم کے دشمن ہیں جن کا مقابلہ مل کر کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان پوری دنیا میں اسلام کا پرچار کررہے ہیں اس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی اور نہ ہی کسی سیا ستدان نے کبھی ایسے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں پر تشدد احتجاج پاکستانی معاشرے کو کسی صورت قبول نہیں اور پاکستان کی عوام امن اور چین سے رہنے کو ترجیح دیتے ہیں وہ کسی شرانگیزی اور اشتعال پر مبنی ایشو قطعی برداشت نہیں کریں گے۔ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا کہ خانیوال نہایت پر امن اور اخلاقی روایت کا حامل ضلع ہے یہاں کی عوام پر امن ہے۔  ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خانیوال محمد علی وسیم نے کہا کہ کسی کو بلا وجہ نقصان پہنچانے کی اسلام میں شدید مذمت کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ احتجاج نہ ہی مذہبی ایشو ہے اور نہ ہی سیاسی معاملہ ہے بلکہ کچھ شر پسند عناصر اس کو غلط رنگ دے رہے ہیں۔

مزیدخبریں