دادو(نامہ نگار) دادو ضلع کی خزانہ آفس میں عرصہ دراز سے مختلف طریقوں کے ذریعے کرپشن لوٹ مار اور ایجنٹ مافیا کی بھرمار ہے مختلف محکموں کے ذریعے ملازمین کے جائز کاموں کے بلوں پر خزانہ آفس دادو کے افسران اور ایجنٹ مافیا نے 30 سے 40 فیصد رشوت کے ریٹ مقرر کرکے رکھے ہیں جس باعث سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے بل، پنشن سمیت دیگر کام رل گئے ہیں اور ملازمین اپنی جائز رقم کے حصول کے لیے دبدر ہونے لگے ہیں۔ محکمہ جنگلات کے ملازمین نے دو ماہ سے تنخواہوں کے بل پاس نہ کرنے اور رشوت طلب کرنے پر خزانہ آفس کے سامنے احتجاج کرکے سخت نعرے بازی اس موقعہ پر محکمہ جنگلات کے مظاہرین ملازمین نے میڈیا کو بتایہ کے دو ماہ سے محکمہ خزانہ دادو کے ڈسٹرکٹ افسر نے تنخواہیں جاری کرنے کے لیے 30 فیصد تک رشوت طلب کی جارہی ہے تنخواہ جاری نہ ہونے سے سخت پریشان گھر کے چولھے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں فاقہ کشی پر مجبور ہوگئے۔
فنانس ڈپارٹمنٹ دادو میں بے قاعدگیاں
Oct 29, 2021