گوجرانوالہ:جی ٹی روڈ کے تعلیمی اداروں میں اچانک چھٹی،طلبہ کو گھر بھجوادیا گیا

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)کالعدم تنظیم کے احتجاج کے پیش نظر گزشتہ روز جی ٹی روڈ کے اطراف سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں چھٹی کردی گئی۔ محکمہ تعلیم سمیت دیگر دفاتر میں حاضری مبینہ طور پر قدرے کم رہی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کالعدم تنظیم کے گوجرانوالہ میں متوقع احتجاج کے پیش نظر جی ٹی روڈ کے اطراف سرکاری سکولوں میں اچانک چھٹی دے دی گئی۔ نجی سکول اور کالجز بھی بند رہے۔ طلبہ جب صبح سکول پہنچے تو انھیں واپس گھر بھیج دیا گیا۔ طلبہ اچانک  چھٹی ملنے پر خوشی سے نعرے لگاتے گھروں کو چلے گئے۔ جبکہ اندرون شہر سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے کھلے رہے۔تعلیمی ادارے بند ہونے پر والدین فون کر کے کنفرم کرتے رہے۔ متعدد نجی سکولوں اور کالجز میں صبح ہی میسج کے ذریعے طلبہ کو چھٹی کے متعلق آگاہ کردیا گیا تھا۔ تاہم سرکاری سکولوں کے طلبہ کو سکول پہنچنے پر چھٹی کی اطلاع ملی۔دوسری طرف محکمہ تعلیم کے دفاتر سمیت دیگر دفاتر میں بھی حاضری مبینہ طور پر کم رہی۔ اور ملازمیں کالعدم تنظیم کے احتجاج کی اپ ڈیٹ لیتے رہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...