گجرات(نامہ نگار)شاہین بلدیات فیڈریشن گوجرانوالہ ڈویثرن کے صدر فراست حسین ڈار نے اپنے بیان کہاہے عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے ملی بھگت اور آشر باد سے قومی ومسائل کو بے دردی سے لوٹا جارہا ہے جبکہ ہسپتال میں آنے والے مریض سہولیات اور ادویات کی عدم دستیابی کا رونا روتے نظر آتے ہیں فراست حسین ڈار نے کہاکہ عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال ضلع گجرات سمیت منڈی بہائوالدین اور بھمبر کے غریب عوام کے لیے علاج معالجہ کا واحد ذریعہ ہے ہسپتال میں سرکاری ادویات ملتی ہی نہیں ہیں ۔