کامونکی ( نمائندہ خصوصی ) وزیراعظم عمران خان بائیس سال تک جدوجہد کر کے ان کرپٹ اور جھوٹے سیاستدانوں کے خلاف عوام کے ووٹوں کی طاقت سے ملک کے منتخب وزیراعظم ہیں انہیں ان مسترد شدہ عناصر سے کسی سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ہے۔ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف سٹی کامونکے کے صدر سیٹھ عبدالرب عدنان نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان اور ان کی ٹیم تمام تر مشکل حالات کے باوجود تمام چیلنجز کا ڈٹ کر مقابلہ کررہے ہیں۔آئندہ عام انتخابات میں بھی پاکستان تحریک انصاف بھاری اکثریت سے جیتے گی۔انہوں نے کہاکہ ن لیگ کی کرپٹ حکومت ملک کو گرے لسٹ میں پھنسا کر گئی، ملک کو گرے لسٹ سے نکالنے کے لئے پی ٹی آئی کی حکومت بھرپور کوشاں ہے ۔
عمران خان کومسترد شدہ عناصر سے کسی سرٹیفکیٹ کی ضرور ت نہیں:سیٹھ عبدالرب
Oct 29, 2021