حافظ آباد(نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) سیکرٹری ڈی آر ٹی اے محمد عادل سہیل اور موٹر وہیکل ایگزمینر کاشف جمیل نے خانقاہ ڈوگراں اور سکھیکی روڑ پر اوور چارجنگ اور بغیر روٹ پر مٹ گاڑیاں چلانے والے ڈرائیورز کو 17500روپے جرامنہ جبکہ پنڈی بھٹیاں سکھیکی روڑ پر قوانین کی خلاف ورزی پر دو مسافر ویگنوں کو تھانہ میں بند کروا دیا ۔انہوں نے تما م اڈہ مالکان،ٹرانسپورٹرز پر واضح کیا کہ اوور چارجنگ اور بغیر روٹ پرمٹ کسی صورت مسافر گاڑیاں چلانے کی اجازت نہیں ہو گی ۔