کیچ کے رہنماؤں کا اجلاس،کل کے جرگے کی تیاریوں کا جائزہ  

تربت(پ ر) جماعت اسلامی کیچ کے رہنما ؤں کا ضلعی امیر غلام یاسین کی سربراہی میں مختلف تنظیموں سے ملاقات 30 اکتوبر کے عوامی جرگے کی تیاریوں کا جائزہ  لیا گیاقائد تحریک مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔ اس حوالے سے بھر پور رابطہ اور عوامی مہم چلائی جائے گی۔ عوامی جرگے میں بارڈر ٹریڈ یونین سے مشاورت کے بعد عوامی قوت کا مظاہرہ کیا جائے گا۔ بارڈر سے منسلک تاجران کو دیوار سے لگایا جارہا ہے۔ ٹوکن سسٹم کو مسترد کرتے ہیں ہر کسی کو کاروبار کا حق ہے، اس غنڈہ ٹیکس کے خلاف ہر کسی کو گھر سے نکلنا ہوگا۔ اب یہ سسٹم ناسور ہو چکا ہے۔ اس سسٹم کے خلاف مزاحمت وقت کی ضرورت ہے۔  انہوں  نے کہا کہ اس عوامی جرگے کے بعد ایف سی کی جانب سے اس گھٹیا دھندے کے خلاف عوام کو منظم کرنے کے لئے ضلع کے ہر دیہات میں لوگوں کو متحرک کیا جائے گا۔ 

ای پیپر دی نیشن