کمشنر مکران کا مولانا ہدایت الرحمن سے  ٹیلی  فون رابطہ 

Oct 29, 2021

تربت(پ ر)کمشنر مکران شاہ عرفان غرشین نے بلوچ قومی رہنما مولانا ہدایت الرحمن سے  ٹیلی  فون رابطہ کرکے  بارڈر پر تجارتی سرگرمیوں کی بندش سمیت پیش کیے گئے ان کے تمام مطالبات کی  منظوری کی یقین دہانی کرائی۔واضح رہے کہ مولانا ہدایت الرحمن نے مکران میں سیکیورٹی فورسز کے رویے، بارڈر پر بندش، ٹوکن سسٹم کا خاتمہ، سمندر پرپابندی سمیت دیگر عوامی ایشوز پر تحریک شروع کررکھا ہے اور اس سلسلے میں 30 اکتوبر کو تربت میں عوامی جرگہ منعقد کرنے کا اعلان کیا  جس کی حمایت آل پارٹیز کیچ ،تربت سول سوسائٹی اور بارڈر ٹریڈ سے وابستہ افراد نے کی ۔

مزیدخبریں