لاکھوں کشمیریوں بے گناہوں کا خون بہا یا جا چکا :مقررین

Oct 29, 2021

جمبر (نامہ نگار) مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر امت مسلمہ کا ہر فرد خون کے آنسو رورہا ہے۔ نبی پاک ؐکے لاکھوں امتی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کا شکار چلے آرہے ہیں۔ عالم اسلام کے بے حس حکمرانوں اور اقوام عالم کو ان مظلوم کشمیریوں پر بھارتی مسلح افواج اور غنڈوں کاظلم و جبر دکھائی کیوں نہیں دے رہا ان خیالات کا اظہارجمعیت علماء پاکستان کے مرکزی رہنما اور مفکر اسلام علامہ قاری محمدذوار بہادر نے جے یو پی کے زیر اہتمام جامع المرکزالاسلامی میں ’’کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے‘‘کے عنوان سے فکری نشست سے خطاب کرتے کیا۔ نشست کی صدارت حافظ نصیر احمد نورانی نے کی۔ مفتی تصدق حسین ،رشید احمد رضوی‘ ارشد مہر،حافظ سلیم اعوان،مولانا شوکت،علی رضوی اور دیگر مقررین نے کہا کہ کشمیری عوام سوا دوسال سے کرفیو میں ہیں اور اشیا ء خوردونوش میں کمی کے باعث بچے، بوڑھے اور خواتین موت کا شکار ہورہے ہیں۔

مزیدخبریں