گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سنی اتحاد کونسل کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا ہے کہ شہید ناموس رسالت عاشق رسول غازی علم دین شہید کا یوم شہادت 31 اکتوبر کو منایا جائے گا۔عشق و محبت اور ناموس رسول مقبول پر ہر صاحب ایمان کے دل کی دھڑکن ہے،مغرب میں اسلام کے خلاف نفرت و عداوت کی لہر امت مسلمہ کیلئے لمحہ فکریہ ہے،اسلام مخالف پالیسیوں کو نہ روکا گیا تو دنیا میں قیام امن کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔عشق رسول ؐمومن کی بنیاد اور سرمایہ حیات ہے،ہمیں غلامی رسولؐ سے اپنی زندگیوں کو مزین کرنا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے عشق رسول کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈویژنل صدر سرفراز احمد تارڑ،پیرسید فدا حسین شاہ حافظ آبادی،مفتی غلام نبی جماعتی،صاحبزادہ محمد نعمان صدیقی،مفتی محمد کریم خان،مفتی محمد حسیب قادری،ارشد جاوید مصطفائی ، علامہ محمد عمر صدیقی،حاجی غلام فرید کیلانی اور دیگر نے خطاب کیا۔