نبی کریم ؐکی تعلیمات امن و آتشی  کا درس دیتی ہیں: اے ڈی چوہدری 

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)ٹیکسٹائل انڈسٹریز مینجمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریشن ایسوسی ایشن کے صدر اے ڈی چوہدری نے کہا ہے کہ نبی کریم ؐکی تعلیمات مبارکہ کائنات میں امن و آتشی اورباہمی احترام کا درس دیتی ہیں عالمی امن کی کنجی اسلام کی تعلیمات مبارکہ پر عمل پیرا ہونا ہے جس کیلئے اقوام عالم کو بھی کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے، اسلام بقائے باہمی کا دین ہے جو تمام مذاہب کے پیروکاروں کی مذہبی آزادی اور ا ن کے حقوق کا ضامن ہے، انہوں نے کہا کہ ولادتِ مصطفی ؐ کی خوشی کے سامنے دنیا کی ہر خوشی کم تر ہے، عشق مصطفیؐ کے بغیر ایمان نامکمل ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...