جنڈیالہ شیر خان (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنماو یو سی چیئرمین چوہدری ریاض ورک نے کہا ہے کہ اناڑی حکمرانوں نے ملکی معیشت کو تباہ برباد کر دیا ہے اپنے دور اقتدار کے گزشتہ تین سالوں میں حکومت نے عوام کو مایوسیوں کے سواکچھ نہیں دیا ، قوم اب ان حکمرانوں سے مکمل عاجز آچکی ہے اور ان سے فوری چھٹکارا چاہتی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے صفدر ریاض ورک، شاہد محمود ورک اور شعیب بابر ورک کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے کیا، چوہدری ریاض ورک نے کہا کہ بے جا ٹیکسز کا بوجھ ڈالنے اور یوٹیلٹی بلز کی قیمتیں کئی گنا بڑھ جانے کی وجہ سے کروڑوں پاکستانیوں کا گھریلو بجٹ بری طرح متاثر ہو چکا ہے۔