گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف ضلع گوجرانوالہ کے سابق صدر رانا نعیم الرحمن خاں نے کہا ہے کہ مہنگائی عالمی مسئلہ ہے، بھان متی کا ٹولہ اور اپوزیشن جماعتیں مہنگائی کو ایشو بنا کرمگر مچھ کے آنسو بہا رہی ہے ان کا احتجاج عوامی کاز کے لئے نہیں بلکہ اسے ایشو بنا کر اپنے اپنے ابو کی لوٹ مار اور کرپشن کی دولت کو تحفظ دینے کی ناکام کوشش ہے۔ عوام ان بہروپیو کو اچھی طرح پہچان چکے ہیں ان کے جھوٹے نعروں میں نہیں آئینگے، چوروں اور لٹیروں کو نہیں بخشا جائیگا، قومی دولت کی ایک ایک پائی کا حساب لیا جائیگا۔
عوام بہروپیو ںکو پہچان چکے، جھوٹے نعروں میں نہیں آئینگے: رانا نعیم الرحمن
Oct 29, 2021