لاہور ( لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی مرکزی رہنما سابق ایم پی ا ے پارلیمانی سیکرٹری نیئر مرتضیٰ لون نے کہاکہ حکومت کاہر قدم ملکی سلامتی وترقی اور عوامی خوشحالی کی منزل کی طرف اٹھ رہا ہے ۔ وزیر اعظم عمران خان تمام بحرانوں کا خاتمہ اور کرپشن کے ناسور کوجڑ سے اکھاڑ کر دم لیں گے۔ عوامی مسائل کا تدارک حکومت کی اولین ترجیح ہے اس سلسلہ میں وزیر اعظم عمران خان کے اقدامات قابل تحسین ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی آفس میں کارکنان سے ملاقات کے موقع پر کرتے ہوئے کیا ۔