سرکاری سکولوں کے اوقات کار روزانہ تبدیل ہونے لگے، طلبا، والدین پریشان

لاہور (سٹاف رپورٹر) لاہور کے علاقہ لال پل میں سرکاری سکولوں کی انتظامیہ کی جانب سے سکولوں کے اوقات کار میں روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی ہونے لگی اور سکول میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز 9بجے کر دیا گیا جبکہ چھٹی کے اوقات کار بھی تبدیل کر دئیے گئے ۔طلباء کو 3بجے چھٹی دی جا رہی ہے۔ سکولوںکے اوقات کار میں من پسند تبدیلیوں کے باعث طلباء اور ان کے والدین شدیدپریشانی کا شکار ہیں ۔ طلباء اور والدین کا کہنا ہے محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے سکولوں کے مقرر کردہ اوقات کار کی بجائے آئے روز سکولوں کی انتظامیہ کی جانب سے اوقات کار میں تبدیلی ہمارے ساتھ انتہائی نا انصافی ہے ۔ والدین نے سیکرٹری سکول ، چیف ایگزیکٹو آفیسر سمیت اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے سکولوں کے اوقات کار میں آئے روز تبدیلی نہ کرنے کی درخواست کی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...