لاہور(سٹی رپورٹر)راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی غیر قانونی ہاوسنگ سکیموں کیخلاف کارروائی ، نوٹسز جاری کر دیئے۔انتظامیہ نے کہا کہ روڈا ایریا میں توحید سٹی ،عثمان پارک ، ایجوکیشن سٹی ، اقبال گارڈن غیر قانونی سکیمیں ہیں۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ روڈابرگیڈئیر ریٹارٹرڈ انوار اعوان نے کہا کہ اتھارٹی سے سکیموں کی منظوری تک کام بند رہیں گے ۔ سرمایہ کار انوسٹمنٹ سے پہلے راوی اتھارٹی سے معلومات لیں ، عوام غیر قانونی سکیموں میں پلاٹ ، جائیداد کی خریدو فروخت نہ کریں۔باونڈری ایریا میں کوئی شہری این اوسی کے بغیر تعمیرات نہیں کرسکتا۔
راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں کیخلاف کارروائی ، نوٹسز جاری
Oct 29, 2021