لاہور(سپورٹس ڈیسک )ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ سے قبل پیش آنے والے تنازعہ پر جنوبی افریقی کرکٹر کوئنٹن ڈی کوک نے معافی مانگ لی۔انہوں نے کہا کہ اگر میرے گْھٹنے ٹیکنے سے دوسروں کو تعلیم دینے میں مدد ملتی ہے اور دوسروں کی زندگیوں میں بہتری آتی ہے تو میں ایسا کرنے میں خوشی محسوس کروں گا۔جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ سے بات کرنے کے بعد کھلاڑی کا کہنا تھا کہ وہ اس سارے عمل کو بہتر طریقے سے سمجھ پائے ہیں اور اب اپنے ملک کیلئے کرکٹ میچ دوبارہ کھیلنا چاہتے ہیں۔
iکوئنٹن ڈی کوک نے گھٹنے نہ ٹیکنے پر معافی مانگ لی
Oct 29, 2021