قومی کرکٹرز کی پریکٹس ثقلین مشتاق کا افغانستان کیخلاف ٹیم بتانے سے انکار

Oct 29, 2021

لاہور(سپورٹس رپورٹر)آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں مقابلوں کی تیاری کیلئے قومی کرکٹرز نے گزشتہ روز پریکٹس سیشن میں حصہ لیا ۔کپتان بابر اعظم سمیت دیگر کھلاڑیوں نے جم سیشن کے بعد بائولنگ ‘بیٹنگ اور فیلڈنگ کا مظاہرہ کیا ۔ قومی ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق ‘بائولنگ کوچ ورنن فیلنڈر ‘بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن نے کارکردگی کا جائزہ لیا۔ میتھیو ہیڈن نے پریکٹس سیشن کے دوران خوشدل شاہ کو خصوصی طور پر بیٹنگ کے گر سکھائے ۔ پاکستان ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں افغانستان کیخلاف میچ کیلئے ٹیم کمبی نیشن بتانے سے انکار کردیا۔  ورچوئل پریس کانفرنس کی  اور کہا کہ پاکستان ٹیم نے اچھا آغازکیا ہے اور اس وقت پرْ اعتماد ہیں، ہمارا مقصد کلیئر ہے جس کیلئے سب محنت کررہے ہیں اور متحد بھی ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ ٹی ٹونٹی گیم ہے، اس میں اونچ نیچ کی توقع رکھنی چاہیے، افغانستان ٹیم کیلئے سپنرز بڑے اہم ہیں، ان کے سپنرز بہت اچھے ہیں، سپنرز کیخلاف ہمیں اپنے پلانز کے مطابق کھیلنا ہے۔عبوری ہیڈ کوچ کا کہنا تھاکہ بھارت سے پہلے میچ کے بعد جس طرح دونوں ٹیموں کے کھلاڑی ایک دوسرے سے ملے وہ زبردست لمحہ تھا، پوری دنیا نے دیکھا کہ ہم صرف کرکٹرز ہیں اور ہمارے آپس میں کیسے تعلقات ہیں۔ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کا فائنل ہوتا ہے تو خوشی ہوگی جبکہ دونوں ٹیموں کو آپس میں ایک اور میچ کھیلنے کو ملے گا۔ ثقلین مشتاق کا کہناہے کہ ٹیم کمبی نیشن ابھی نہیں بتاؤں گا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے کہا ہے کہ اگر بھارتی ٹیم فائنل میں پہنچتی ہے تو پاکستان فائنل میں مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے۔فخر زمان کی فارم کے حوالے سے پریشان نہیں اور نہ ہی ان کی پوزیشن تبدیل کریں گے ، جیت اور ہار ہمارے ہاتھ میں نہیں، ہم صرف کوشش کر سکتے۔

مزیدخبریں