کراچی (سٹی نیوز) روٹری کلب بے کے ڈسٹرکٹ منتخب گورنر محمد حنیف خان نے کہاہے کہ مستحق افراد کو مفت طبی سہولیات کی فراہمی نصب العین ہے روٹری کلب ملک میں صحت مند سرگرمیوں کے فروغ میں تاج ویلفیئر ٹرسٹ کے روح رواں آڈیالوجسٹ شاہد اختر راجپوت کی کاوشوں کو قدرکی نگاہ سے دیکھتاہے اور ہر ممکن تعاون کے لئے تیارہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاہ لطیف میڈیکل سینٹر مکلی میں روٹری کلب مکلی اور تاج ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے سماعت کے مسائل کے شکار افراد کے معائنے کے لئے منقعدہ کیمپ کے موقع پرکیا۔کیمپ میں اسپیشل ایجوکیش کے ادارے کے پچاس بچوں سمیت تین سوسے زائد افراد کا معائنہ کیاگیا۔اس موقع پر شاہد اختر راجپوت نے کہاکہ مہنگائی کی وجہ سے لوگ علاج معالجہ کرانے سے قاصر ہیں حکومت اورمخیرحضرات کوسماعت کے بڑھتے ہوئے مسائل پو قابوپانے کے لئے فوری اقدامات کرنے چاہئے۔۔کیمپ میں آڈیالوجسٹ نذہت شاہد ودیگر نے شرکت کی۔
حنیف خان
مستحقین کو مفت طبی سہولیات کی فراہمی نصب العین ہے،حنیف خان
Oct 29, 2021