کراچی ( نیوز رپورٹر)مرکزی انجمن میلاد النبی ﷺ کے ناظم اعلیٰ حاجی عبدالمقیم سحرنے میلاد مصطفی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ میلاد منانا ہمارے ایمان کا حصہ ہے، جیسے دنیا کوئی طاقت روک سکتی ،ہماری مائوںنے گھٹی میں عشق مصطفی ﷺ کے گھونٹ پلائے ہیں ،ہم مر تو سکتے ہیں لیکن حضور اکرم ﷺ کے عشق کو خود سے جدا نہیں کرسکتے، ہمارے جسم کے ذرے ذرے سے عشق مصطفی ﷺ کی بو آ رہی ہیں،رحمت اللعالمین کا جشن منا کر ہم اپنی روح کو بالیدگی بخشتے ہیں،آپﷺ کی ذات نہ صرف مسلمانوں کے لیے بلکہ پوری انسانیت کے لیے رہبرو رہنما ہے،آقا ئے دو جہاں ﷺ نے صرف حقوق اللہ پر زورنہیں دیا بلکہ حقوق العباد کی بھی ہدایت کی،آج کا مسلمان اپنے نبی ﷺ کی تعلیمات سے دور ہو تا جار ہا ہے،اہل مغرب اغیار نے عالم اسلام میںاپنے نا پاک عزائم کی تکمیل کے لیے مسلمانوں کے لیے انتشار پیدا کیا گیا ہے ،جس سے اُن کی طاقت پار ہ پارہ ہو کر رہ گئی۔ علماء و مشائخ اکارین ملت و عوام اہل سنت ان اسلام دشمن طاقتوں سے ہوشیار رہتے ہوئے بھر پور قوت کے ساتھ ان کی ہر سازش کو نا کام بنانے میں کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہ کریں ۔مقیم سحر نے دشمنان اسلام کو للکارتے ہوئے کہا کہ بعض اسلام دشمن طاقتیں،تنظیمیں اور گروہ تمہاری رنگینوں میں گم ہو کر ڈالر اور پیٹرول کے لالچ میں اسلام اور ہادی اسلام سے دانستہ اور غیر دانستہ بغاوت کر کے دشمن کے ایجنڈے کو آگے بڑھا رہے ہیں ہمیں ایسے لوگوں سے کوئی سرو کار نہیں جو اسلامی تعلیمات کے بر خلاف برسرپیکار ہیں، اسلام کبھی بھی تعلیم نہیں دیتا کسی بے گناہ کو اسلام کے نام پر نشانہ بنایا جائے۔
مقیم سحر