کراچی (نیوزرپورٹر) امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ کارکنان بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں کریں، معاشرے کے بااثر افراد اورعوام سے رابطہ کریں انہیں جماعت اسلامی کی ’’حقوق کراچی تحریک ‘‘کا حصہ بنائیں ،حقوق کراچی تحریک وفاقی وصوبائی حکومتوں سے کراچی کے تین کروڑ سے زائد عوام کے جائز و قانونی حقو ق کے حصول اور شہر کے گھمبیر مسائل کے حل کی تحریک ہے ،جماعت اسلامی بلدیاتی انتخابات میں اپنے پرچم اور ترازو کے نشان سے ہی حصہ لے گی، حالیہ کنٹونمنٹ بورڈز کے الیکشن نے ثابت کردیا کہ کارکنان کی محنت رنگ لارہی ہے ، مقامی سطح پر حسب ِضرورت ایڈجسٹمنٹ کا راستہ بھی کھلا رہے گا ،پبلک ایڈ کمیٹی کے مقررکردہ ذمہ داران آج سے ہی اپنے اپنے حلقوں میں دعوتی و عوامی سرگرمیوں اور مسائل کے حل کی کوششوں کو اورتیز کریں۔کراچی کے عوام میں شعور بیدار ہورہاہے اور عوام جانتے ہیں کہ واحد جماعت اسلامی ہی ہے جو کراچی کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ،جماعت اسلامی نے اقتدار میں نہ ہونے کے باوجود کراچی کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے آواز اٹھائی ہے اور عوام کی ترجمانی کی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی ضلع غربی کے اجتماع کارکنان سے ضلع غربی اورنگی ٹائون کے دفتر میں خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجتماع سے امیرجماعت اسلامی ضلع غربی مولا نا مدثر حسین انصاری نے بھی خطاب کیا۔
حافظ نعیم