چھاتی کے سرطان سے متعلق آگاہی سال بھر دی جانی چاہیے،ڈاکٹر تسنیم کوثر

Oct 29, 2021

کراچی (نیوزرپورٹر) انڈونیشیا کے کراچی میں تعینات قونصل جنرل ڈاکٹرجونی کونچورو کی اہلیہ آنی کونچورو نے کہا ہے کہ امید کرتی ہوں کہ یہاں میری موجودگی آپ کو اوردوسری خواتین کو دنیا بھر میں چھاتی کے سرطان کے حوالے سے آگاہی پھیلانے اور چھاتی کے سرطان  سے بچاو میں معاون ثابت ہوگی ،یہ بات  انہوں نے  ایم کے پی کارپوریٹ کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں پنک ٹوبر آگاہی سیشن کے دوران خطاب میں کہی ۔اس موقع پر  چیئر مین ایم کے پی کارپوریٹ گروپ پاکستان سید سہیل احمد ہاشمی، صدر سید کاشف علی ہاشمی اور ویمن چیپٹر کی صدر مسز سیدہ رافعہ ماموں جی،ڈاکٹر تسنیم کوثر سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔  ڈاکٹر تسنیم کوثر نے اپنے خطاب میں کہا کہ چھاتی کے سرطان سے متعلق آگاہی سال بھر دی جانی چاہیے اور اسے سیکنڈری یا ہائی اسکول کی سطح کی لڑکیوں سے شروع کیا جانا چاہیے، کیونکہ سماجی ممنوعات کی وجہ سے یہ سنجیدہ بحث کا موضوع نہیں ہے، پھر بھی ہمارے معاشرے میں خواتین اپنی چھاتی کی کسی بھی غیر معمولی بات پر بات کرنے سے گریزاں ہیں۔ ویمن چیپٹر کی صدر مسز سیدہ رافعہ ماموں جی نے اپنی ٹیم کے تمام اراکین کو کامیاب سیشن کرانے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ  چھاتی کے کینسر کے بارے میں آگاہی صرف ایک مہینہ نہیں ہے ہمیں اس کو پھیلانے کی ضرورت ہے جتنا ہم کر سکتے ہیں،واحد شخص جو آپ کو بچا سکتا ہے وہ آپ ہیں۔ خود سے محبت کریں،مضبوط اور بہادر بنیں جبکہ اپنی میموگرافی کروائیں۔ ابتدائی پتہ لگانے سے جان بچ جاتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنک ٹوبر کا مشن ان خواتین کے لیے فنڈ فراہم کرتا ہے جو مالی بوجھ کی وجہ سے میموگرام کے ذریعے چھاتی کے کینسر کی اسکریننگ حاصل کرنے کے قابل نہیں ہیںاور چغتائی لیب اپنے مفت میموگرافی واچرز کے ذریعے مفت میموگرام فراہم کرنے کے لیے ہمارے ساتھ فراخدلی سے تعاون کر رہی ہے۔ اس موقع پر مسز سوریانی وونگ جوکہ پیشے کے لحاظ سے ایک قابل اریولا پیرامیڈیکل ٹیٹو ماسٹر، مسز سمیہ شہادت بطور نیوٹریشن، مسز رقیہ نعیم بطور بریسٹ کینسر سروائیو جبکہ مسز نادیہ ایم خان بریسٹ کینسر سروائیور  کے حوالے سے شرکاء کو آگاہی دی ۔
ڈاکٹر تسنیم کوثر

مزیدخبریں