سعودی عرب میں حرمین شریفین کی انتظامیہ نے تقریبا" ڈیڑھ سال بعد خانہ کعبہ اور مقام ابراہیم اور اسکے ارد گرد لگائے گئے بیریئر ہٹا دیے ہیں۔ نماز کیلیے اب فاصلے کی پابندی بھی ختم کردی گئی ، زائرین میں خوشی کی لہر دوڑ دوڑ گئیاس سے قبل مسجد الحرام اور مسجد نبوی سے سماجی فاصلے کیلیے لگائی گئی علامتیں ہٹائی گئیں۔بیریئر ہٹائے جانے کے بعد زائرین نے خانہ کعبہ اور مقام ابراہیم کے انتہائی قریب سے طواف کرنا شروع کردیا ۔حرمین شریفن کے ٹوئٹر اکاونٹ پر مسجد الحرام میں خانہ کعبہ اور مقام ابراہیم کے گرد لگے بیریئر ہٹائے جانے کی گئی ھیں تصاویر اور وڈیوز شیئر کی گئی ہیں۔
یاد رہے کہ کورونا ایس او پیز میں نرمی کے فیصلے کے بعد گذشتہ اتوار17 اکتوبر سے مسجد الحرام اور مسجد نبوی شریف میں سماجی فاصلے کے بغیر نمازیں ادا کی جارھی ھیں۔تقریبا ڈیڑھ برس سے زائد عرصے کے بعد مسجد الحرام میں خانہ کعبہ کے گرد لگے قائم بیریئر بھی ہٹائے گئے ہیں۔ تاہم حرم شریف میں ماسک کی پابندی برقرار رہے گی،
مسجد الحرام اور مسجد نبوی سے سماجی فاصلے کیلئے لگائی گئی علامتیں ہٹالی گئیں
Oct 29, 2021