اسرائیل کیلئے جاسوسی کرنیوالے 6فلسطینیوں کو سزائے موت

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں فوجی عدالت نے گذشتہ دو ماہ کے دوران اسرائیلی دشمن کے لیے جاسوسی کے جرم میں 6 ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنادی۔فلسطینی جوڈیشری کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ ستمبر اور اکتوبر کے مہینوں میں جاسوسی کے الزام میں 6مجرموں کو سزائے موت جبکہ متعدد کو قید با مشقت اور عمر قید کی سزائیں سنائی گئیں۔ ایک ملزم کو ثبوت ناکافی ہونے پر بری کردیا گیا۔بیان میں کہا گیا کہ فلسطینی کمیونٹی کے تحفظ اوراسرائیلی دشمن کے لیے جاسوسی کی آفت کا مقابلہ کرنے کے لیے عدالتیں اپنی ذمہ داریاں ادا کرتی رہے گی۔  

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...