دنیا بھر میں نوول کروناوائرس سے شدید متاثرہ ملکوں میں مصدقہ کیسز کے حوالے سے جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ مرکز نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں جو 29اکتوبر کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10بجے تک کے ہیں۔دنیا بھر میں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 24کروڑ 55لاکھ 3 ہزار879 ہوگئی ہے۔امریکہ 4کروڑ58 لاکھ 26ہزار98 مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ بھارت 3کروڑ42لاکھ31ہزار809مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور برازیل 2کروڑ17لاکھ 81ہزار436 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔برطانیہ میں مصدقہ کیسز کی تعداد 89لاکھ78ہزار443، روس میں 82لاکھ 60ہزار45، ترکی میں 79لاکھ61ہزار505 اور فرانس میں 72لاکھ48ہزار285 تک پہنچ گئی ہے۔ایران میں مصدقہ کیسز کی تعداد 58لاکھ99ہزار509 اور ارجنٹائن میں مصدقہ کیسز کی تعداد 52لاکھ86ہزار74تک پہنچ گئی ہے۔