سعودی کیمل کلب کی سپیشل کمیٹی نے خلیج عرب میں اونٹوں کی سب سے بڑی نیلامی کے پروگرام کا آغاز کر دیا ہے ، جو 15 دن تک جاری رہے گا ۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق حفر الباطن میں 60 لاکھ مربع میٹر سے زیادہ رقبے میں اونٹوں کی نیلامی کا آغاز کیا گیا ہے،سپیشل کمیٹی کے چیئرمین شہزادہ عبدالرحمن بن خالد بن مساعد نے کمشنر حفر الباطن شہزادہ منصور بن محمد بن سعد کی موجودگی میں نیلامی کی کارروائی شروع کرنے کا اعلان کیا۔اس موقع پر کیمل کلب کے ڈائریکٹر انجنیئر بندر القحطانی، اونٹوں کے مالکان، مقامی عہدیدار اور شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی۔نیلامی کے پہلے دن ہر رنگ کے نایاب اونٹوں کا تعارف پیش کیا گیا جس کے بعد منتخب اونٹوں کی نیلامی شروع ہوئی۔نیلامی سے متعلق اونٹوں کے میلے میں تجارتی سرگرمیاں بھی جاری ہیں جبکہ تفریحی پروگرام بھی منعقد کیے جارہے ہیں۔