جنسی اسکینڈل، سابق گورنر نیو یارک پر باقاعدہ الزام عائد

Oct 29, 2021 | 17:02

ویب ڈیسک

جنسی اسکینڈل کے شکار امریکی شہر نیو یارک کے سابق گورنر اینڈریو کومو کے خلاف باقاعدہ الزام عائد کر دیا گیا۔ایک خاتون نے دعویٰ کیا تھا کہ اینڈریو کومو نے اسے جنسی طور پر ہراساں کیا تھا۔خاتون کے الزام کی بنیاد پر اٹارنی جنرل نے سابق گورنر نیو یارک اینڈریو کومو کے خلاف رپورٹ تیار کی تھی۔الزام کی وجہ سے اینڈریو کومو کو گورنر نیو یارک کا عہدہ چھوڑنا پڑا تھا۔نیویارک کے سابق گورنر اینڈریو کومو کی جانب سے الزامات کو بے بنیاد قرار دے کر اپنا دفاع کرنے کا اعلان کیا گیا ۔

مزیدخبریں