وفاقی حکومت کی نیپرا کو بجلی کے ٹیرف میں اضافے کی درخواست، فی یونٹ مذید دو روپے مہنگی ہونے کا امکان

Oct 29, 2021 | 17:17

ویب ڈیسک

وفاقی حکومت نے نیپرا کو بجلی کے ٹیرف میں اضافے کی درخواست دے دی ، بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست ملک بھر کے صارفین کیلئے ہوگا،تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے نیپرا کو بجلی کے بنیادی ٹیرف میں1روپے 39پیسے فی یونٹ تک اضافے کی درخواست دے دی، بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست ملک بھر کے صارفین کیلئے ہے ، بنیادی ٹیرف میں اضافے سے صارفین پرمستقل بوجھ پڑے گا،بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا ، 200یونٹ بجلی کے استعمال والے صارفین اضافے سے مستثنی ہوں گے،نیپرا وفاقی حکومت کی درخواست پر2نومبر کو سماعت کرے گی ، ٹیرف میں اضافے سے صارفین پر اضافی بوجھ کاجائزہ سماعت میں لیا جائے گا،نیپرا نے درخواست کے پیش نظر متعلقہ فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے۔

مزیدخبریں