وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے میر عبدالقدوس بزنجو کو وزیراعلی بلوچستان کے منصب کاحلف اٹھانے پر مبارکباد دی ہےـوزیراعلیٰ عثمان بزدارنے وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے لئے نیک خواہشات کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں بلوچستان میں ترقی کانیا دور شروع ہوگاـوزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ امید ہے کہ نئے وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجوجمہوری قوتوں کو ساتھ لیکر چلیں گےـ انہوںنے کہاکہ پنجاب حکومت بلوچستان کی تعمیر وترقی کیلئے نئے وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجوکے ساتھ تعاون جاری رکھے گیـ قومی یکجہتی اور بین الصوبائی ہم آہنگی کو فروغ دینے کیلئے مل کر کام کریں گے۔ بلوچستان ترقی کرے گا تو پاکستان آگے بڑھے گا.