گوادر(بیورو رپورٹ) محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے ایک اعلامیہ کے مطابق وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی خصوصی ہدایت کے مطابق گوادر کو پانی کی فوری فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات جاری ہیں ضلع گوادر کو پانی کی مکمل سپلائی کے عمل کو بحال کردیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق پٹرول کے اخراجات کی مد میں 25 ملین روپے جاری کر کے پانی کی فراہمی مکمل طور پر بحال کر دی گئی ہے اس سے قبل گوادر کو پانی کی فراہمی کچھ عرصے کے لیے ٹھیکیدار کی جانب سے واجبات کی عدم ادائیگی کی وجہ سے معطل ہوگئی تھی اس حوالے سے چیف انجینئر ساؤتھ کی سربراہی میں ایک تکنیکی ٹیم نے ضلع کی تمام واٹر سپلائی اسکیموں کا مکمل سروے کیا تاکہ پیٹرول کی اصل کھپت کا تعین کرکے اس کے مطابق فنڈز کا بندوبست کیا جاسکے اور کچھ اسکیموں کو شمسی توانائی پر منتقل کرکے لاگت کو کم سے کم کرنے کا منصوبہ بھی جاری ہے۔