لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ عمران خان صاحب کو بتاتا رہا 26 سال کی سیاسی محنت کو 2خاص، 3 سانپ اور کچھ کیڑے کسی اور ڈگر لے کر جا رہے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں انہوں نے لکھا کہ میں اپنے قائد عمران خان صاحب کو سمجھاتا رہا، بتاتا رہا، نشاندہی کرتا رہا، ان کی 26 سال کی سیاسی محنت کو 2خاص، 3 سانپ اور کچھ کیڑے کسی اور ڈگر لے کر جا رہے ہیں۔ جس سے ملک کو نقصان، PDM کو فائدہ اور اداروں سے محاذآرائی ہوئی۔ فائدہ ہوا ہے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے فیصل واوڈا نے لکھا کہ ہم سمجھوتے کے بہت قریب تھے، جلد ان کے نام سامنے لاؤں گا۔