جدہ (کے پی آئی) اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے عالمی برادری سے اپنی اپیل کا اعادہ کیا ہے کہ وہ جموں و کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کرانے کے لئے اپنی کوششیں تیز کرے۔ یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر اپنی متعدد ٹویٹس میں اسلامی تعاون تنظیم کے جنرل سیکرٹریٹ نے بھارت پر زور دیا کہ وہ علاقے کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازعہ حیثیت میں تبدیلی اور علاقے میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے غیرقانونی اقدامات بند کرے اور انہیں واپس لے۔ تنظیم نے ایک بیان میں بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے بنیادی انسانی حقوق کے احترام کا بھی مطالبہ کیا۔ تنظیم نے بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر کے عوام کے حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد میں ان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا بھی اعادہ کیا۔
عالمی برادری مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرانے کیلئے کو ششیں تیز کرے:اوآئی سی
Oct 29, 2022