سائفر آڈیو لیک، سابق سیکرٹری خارجہ کے تحقیقاتی ٹیم کو جوابات، شاہ محمود طلب 


اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) سائفر کیس کی تحقیقات میں سابق سیکرٹری خارجہ سہیل جمعہ کے روز ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر پہنچے اور تحقیقاتی ٹیم کے سامنے آڈیو لیکس میں سائفر کے حوالے سے سوالات کے جواب دئیے۔ سائفر آڈیو لیک کیس میں ایف آئی اے نے یکم نومبر کو سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو ذاتی طور پر طلب کر لیا ہے۔ انہیں دن بارہ بجے ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر میں پیش ہونے کا نوٹس بھجوا دیا گیا۔ سابق وزیر خارجہ سے سائفر آڈیو لیک کیس میں ایف آئی اے کاؤنٹرٹیررزم ونگ کی ٹیم تفتیش کرے گی۔

ای پیپر دی نیشن