اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے بیان میں کہا ہے کہ بھارتی میڈیا اس وقت عمران خان کی اتنی سپورٹ کر رہا ہے جتنی مودی کی بھی نہیں کرتا۔ پاک فوج اور آئی ایس آئی کے خلاف عمران خان فرمائشی زبان بول رہا ہے۔ عمران خان کی فرمائشی زبان کو بھارتی میڈیا فل کوریج دے رہا ہے۔ عمران خان اقتدار کی ہوس میں پاکستان کی پہچان کی ساری سرخ لکیریں کراس کر گیا ہے۔ عمران خان پاکستان کے ازلی دشمن کا ترجمان بن گیا، یہ کیسا پاکستانی ہے۔