بھارت کے غیر قانونی قبضے والا کشمیر:قابض فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری، ایک نوجوان شہید


ٹوکیو‘ ماسکو‘ اوٹاوا‘ انقرہ‘ سرینگر (کے پی آئی) جنوبی کشمیر کے کئی علاقے قابض بھارتی فوج کے محاصرے میں ہیں اور تلاشی آپریشن جاری ہے۔ بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردوںکی جمعرات کو ضلع کولگام میں ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا تھا۔ فوجیوں نے نوجوان کو ضلع کے علاقے کوثر ناگ میں تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا جبکہ ضلع سانبہ میں آزادی کے حق میں پوسٹر چسپاں کئے گئے ہیں۔ جموں و کشمیر غزنوی فورس کی جانب سے ضلع میں باری برہمنہ اور تروڑ کے مختلف علاقوں میں آزادی کے حق میں پوسٹر چسپاں کئے گئے ہیں۔ پوسٹروں میں ’’بھارت سے کشمیر انخلاء کرنے اور کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق خودارادیت دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب ضلع کشتواڑ میں آتشزدگی کے ایک بڑے واقعے میں کم سے کم 15 مان جل کر خاکستر ہوگئے ہیں۔گزشتہ شب ضلع کی تحصیل  پاڈر کے علاقوں اشتیاڑی اور گندھاری میں آتشزدگی   سے کم سے کم 15 مکان جل کر خاکستر ہوگئے ہیں جن سے 23 خاندان بے گھر ہوگئے ہیں۔ دنیا بھر میں پاکستانی سفارتخانوں اور ہائی کمشنز نے بھارتی غیرقانونی زیرتسلط جموں و کشمیر میں بھارت کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کیلئے 27 اکتوبر کو یوم سیاہ منایااور  مظلوم کشمریوں کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...