امن پہلی تر جیح،لانگ مارچ کے شرکاء کو فول پروف سکیورٹی دی جائے:پرویز یلیٰ


لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کی زیر صدارت اجلاس میں لانگ مارچ کے سکیورٹی انتظامات اور روٹ پر پولیس فورس کی تعیناتی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے لانگ مارچ کے لئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ لانگ مارچ کے پورے روٹ پرامن عامہ برقرار رکھنے کیلئے خصوصی انتظامات کیے جائیں اور سکیورٹی پلان پر من وعن عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ پولیس اورانتظامیہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھے۔ ٹریفک رواں دواں رکھنے کیلئے متبادل انتظامات کیے جائیں۔کو آرڈینیشن کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر میٹنگ کرے اورصورتحال کے تناظرمیں اقدامات کیے جائیں۔دیگر شہروں سے اضافی نفری فی الفور منگوا کر روٹ پر تعینات کی جائے۔ ڈرون اور سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے لانگ مارچ کی مسلسل نگرانی کی جائے۔ وزیراعلیٰ نے ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کے لئے کھانے کے بہترین انتظامات کرنے کی ہدایت کی اور کہاکہ حساس علاقوں میں سکیورٹی کو مزید سخت کیاجائے۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ لانگ مارچ کے شرکاء کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا ہماری پہلی ترجیح ہے۔ پولیس، انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے دیگر ادارے ہمہ وقت چوکس ہیں۔ شرپسند عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کیلئے پوری فورس الرٹ ہے۔ عمران خان نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کے شرکاء پرامن رہیں گے۔ صوبے میں امن عامہ کی صورتحال کی ذاتی طور پر نگرانی کر رہا ہوں۔ علاوہ ازیں  پرویزالٰہی سے  سری لنکا کے اعزازی قونصل جنرل یاسین جوئیہ نے ملاقات کی۔ یاسین جوئیہ نے وزیراعلیٰ کی قیادت میں پنجاب حکومت کے عام آدمی کو ریلیف دینے کے اقدامات کو سراہا او رکہا کہ آپ نے صوبے کے عوام کی ویلفیئر کیلئے مختصر مدت میں انقلابی اقدامات کئے ہیں اور سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے آپ کے اقدامات قابل تعریف ہیں۔ پرویز الٰہی نے مسلم لیگ قائداعظم کینیڈا کے صدر غوث ڈار کی صاحبزادی ملائکہ غوث کو  ٹورنٹو سکولز بورڈ آف ٹرسٹی کے انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ پرویزالٰہی اور وزیر مونس الٰہی سابق ڈی آئی جی چودھری شفقات احمد مرحوم کی رہائش گاہ گئے۔ چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی نے چودھری شفقات احمد کے انتقال پر سوگوار خاندان سے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔پرویز الٰہی اور مونس الٰہی نے سپریم کورٹ بار کے نو منتخب صدر عابد زبیری کو ٹیلی فون کئے اور مبارکباد دی۔ چودھری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی نے عابد زبیری کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...