کنگنی والا پل کی معیاد پوری ہو چکی،کسی وقت بھی گر سکتا ہے:گوجرانوالہ چیمبر

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )گوجرانوالہ چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ ضیاء الحق،سینئرنائب صدر حمیس گلزارمغل اور نائب صدر عادل ندیم نے مشترکہ بیان میں ضلعی انتظامیہ کی توجہ شہر کے نامناسب انفراسٹرکچر خصوصی کنگنی والا پل کی خستہ حالی کی طرف مبذول کراتے ہوئے کہا کہ اس خستہ پل کی طرف بے شمار فیکٹریاں اپنی مصنوعات کی پیدواری کر رہی ہیں اور اس پل سے روزانہ درجنوں بھاری اور مال برداری گاڑیوں کا گزر ہو رہا ہے۔ کنگنی والا پل کی معیاد پوری ہو چکی ہے جبکہ اس پل کی تمام سپوٹیں بھی کمزور ہوچکی ہیں خدشہ ہے کہ کنگنی والے پل کی خستہ ترین حالت سے کسی بھی وقت کوئی ناخوشگوار واقع رونما ہو سکتا ہے۔ اندرون شہر ریلوے پھاٹکوں پر انڈرپاسس کی تعمیر ہونا بھی وقت کی اشد ضرورت ہے۔لہٰذا ضلعی انتظامیہ فوری طور پر کنگنی والا پل سمیت شہر میں جہاں جہاں ترقیاتی کاموں کی ضرورت ہے ٹھوس منصوبہ بندی کر ے اور کنگنی والا پل کی نئے سرے سے تعمیر کروائی جائے ۔

ای پیپر دی نیشن