گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) لاہور میں منعقدہ تہترویں پنجاب گیمزمیں گوجرانوالہ ڈویژن کے کھلاڑیو ں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 73 میڈلز جیت کر صوبہ بھر میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ ڈویژنل سپورٹس آفیسر منظر شاہ نے بتایا کہ 24تا27 اکتوبر جاری رہنے والے ان مقابلوں میں گوجرانوالہ ڈویژن کے کھلاڑیوں نے سونے کے 20‘ چاندی کے 25 او ر کانسی کے 28 تمغے حاصل کرکے اپنی صلاحیتوں کا خوب لوہا منوایا ۔ انہوں نے بتایا کہ اتھلیٹکس میں 200 میٹر اور 400 میٹر میں فہد نے سونے کے 2 میڈلز حاصل کئے جبکہ بیڈمنٹن میں ایک‘ سائیکلنگ کے ٹیم ایونٹ میں ارسلان‘ شکیل‘ عدیل‘ کامران‘ سلمان اور علی نے ایک‘ سائیکلنگ (خواتین) کے مقابلوں میں عائشہ نے ایک‘ جوجٹسو میں امیر حمزہ‘ سفیان‘احمدعتیق اورحمزہ بٹ نے مجموعی طور پر 4‘ جوڈو میں حسیب نے ایک ‘کراٹے میں ہارون اور سفیان علی نے ایک ایک‘ ریسلنگ میں تقویم‘ عبدالوہاب‘ عبداللہ‘ احمد بٹ‘ آفتاب‘ گلزار‘ حیدر علی‘ حمید نے مجموعی طور پر8 گولڈمیڈلزحاصل کئے
اس شاندار کارکردگی پر کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن غلام فرید‘ ڈپٹی کمشنر ز گوجرانوالہ سیالکوٹ اور نارووال اور کھیلوں کی تنظیموں کے عہدیداران اور دیگراہم شخصیات نے ڈویژنل سپورٹس آفیسرمنظر شاہ اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو بھی سراہا ۔
پنجاب گیمزمیں گوجرانوالہ ڈویژن کے کھلاڑیو ں نے73 میڈلز جیتے
Oct 29, 2022