ڈپٹی کمشنرگوجرانوالہ کا رجسٹری برانچز میں کرپشن پر سخت ایکشن، محرر معطل

Oct 29, 2022

کامونکی(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنرگوجرانوالہ سائرہ عمر کا رجسٹری برانچوں میں کرپشن کی شکایات پر سخت ایکشن، رجسٹری محرر کامونکی سرفراز احمد معطل، رجسٹری محرر سٹی و صدر احمد نثار اور فیصل منظور کو ٹرانسفر کردیاگیا۔کرپشن کی روک تھام کیلئے ضلع بھر کی تمام تحصیلوں کی رجسٹریشن برانچوں اور ریکارڈ رومز میں جدید آئی پی کیمرے نصب کردیئے گئے۔رجسٹری پر آنے والے اخراجات (حکومتی ٹیکسز) کی تمام تفصیلات والی  فلیکسز رجسٹری برانچوں کے باہر لگادی گئیں۔، تمام سب رجسٹرار کو ہدایت کی گئی ہے کہ کوئی بھی دستاویز بغیر مکمل ریکارڈ،سرکاری واجبات کے درج نہ کی جائے اور نہ ہی بیانات قلمبند کئے جائیں۔ انہوں نے سب رجسٹرار گوجرانوالہ سٹی کو ہدایت کی ہے کہ حکومتی ٹیکسز(واجبات) کی فوری ریکوری کرتے ہوئے سرکاری خزانے میں جمع کرائی جائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ کسی قسم کی کرپشن اور بدعنوانی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

مزیدخبریں