کاہنہ (نامہ نگار) کاہنہ فیروز پور روڈ ،کاچھا روڈ اور اندرون مین بازار کاہنہ پر پھل فروش ،سبزی ،چھابڑی فروش ،ودیگر رہڑی بانوں کا قبضہ بازار اور سڑکیں سکڑ گئیں پیدل چلنے والے شہریوں کو شدید مشکلات نشتر ٹائون انتظامیہ دیکھے کو اندیکھا کر کے خاموش تماشائی بن گئی۔ سڑکیں بازار سکڑنے سے پیدل گزرنے والے شہری شدید مشکلات کا شکار ہو گئے۔دھوپ سے بچنے کیلئے رہڑی و چھابڑی فروشوں نے بڑی بڑی چھتریاںتان کر رہی سہی کسر بھی نکال دی سڑکوں پر بنے ناجائز پارکنگ سٹینڈ سے ٹریفک کے بہائو میں خلل روزانہ کا معمول بن چکا ہے جس سے لڑائی جھگڑے ہونا بھی معمول کی بات بن چکی ہے۔ نشتر ٹائون انتظامیہ سب کچھ دیکھ کر ان دیکھا کرکے اور مجرمانہ خاموشی اختیار کر کے شہریوں کے مسائل میں اضافہ کر بیٹھی ہے ۔شہریوں نے نشتر ٹائون انتظامیہ کے خلاف شدیداحتجاج کر تے ہوئے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ کاہنہ میں تجاوزات کی بگڑتی ہوئی صورتحال کو فوری نوٹس لے کر اس کو کلیئر کروایا جائے۔