پاکستان کی چین کو برآمدات پہلے 9 ماہ میں 2.57 بلین ڈالر سے تجاوز


لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان کی چین کو برآمدات رواں سال کے پہلے نو مہینوں میں 2.57 بلین امریکی ڈالر سے تجاوز کر گئیں جو کہ سال بہ سال 2 فیصد زیادہ ہے۔عوامی جمہوریہ چین کے کسٹمز کی جنرل ایڈمنسٹریشن کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر ہر ماہ اضافہ ہو رہا ہے اور پاکستانی حکومت چین کو برآمدات بڑھانے اور تجارتی خسارے کو کم کرنے کیلئے سخت محنت کر رہی ہے۔ جی اے سی سی کے اعداد و شمار کے مطابق ستمبر کے مہینے میں پاکستان کی چین کو برآمدات 182.18 ملین امریکی ڈالر سے تجاوز کر گئیں۔
 جبکہ گزشتہ سال اسی مہینے میں یہ 257.47 ملین ڈالر تھی جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سیلاب نے دنیا بھر میں پاکستان کی برآمدات کو بری طرح متاثر کیا۔مجموعی طور پر جنوری سے ستمبر 2022 تک پاکستان سے چین کی درآمدات اور برآمدات میں سالانہ 3 فیصد اضافے کے ساتھ 20.19 بلین امریکی ڈالر کا اضافہ ہوا جبکہ 2021 کے اسی عرصے میں یہ 19.60 بلین امریکی ڈالر تھا، جبکہ ستمبر کے مہینے میں پاکستان کی چین کو برآمدات میں کمی واقع ہوئی۔چین کو بڑی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ ہوا جیسے چاول، زنک ایسک اور کنسنٹریٹ، تیل کے بیج اور اولیگینس پھل، تل کے بیج، پائن نٹس، سمندری غذا اور دیگر زرعی مصنوعات شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...