کاشتکار پھول گوبھی کو ضرررساں کیڑوں سے بچانے کیلئے فوری اقدامات یقینی بنائیں: محکمہ زراعت


قصور (اے پی پی)محکمہ زراعت نے کہا ہے کہ کاشتکار پھول گوبھی کو ضرررساں کیڑوں سے بچانے کیلئے فوری اقدامات یقینی بنائیں۔  گوبھی کی تیتری،گوبھی کی کبڑی سنڈی اور ڈائمنڈ بیکڈماتھ کی سنڈیاں پتوں کو کھاکر چھلنی کردیتی ہے جس کی وجہ سے پودا خوراک نہ بننے کے باعث کمزور ہوتاچلاجاتاہے اوراس سے پیداواربھی متاثر ہوتی ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت(توسیع)قصورمحمداکرم طاہر نے اے پی پیکو بتایا کہ پھول گوبھی کے کاشتکاروں اور اسکے گھریلو پیمانے پر کاشتہ عوام کو چاہیے کہ وہ بہترپیداوار کے حصول کیلئے فصل کی مناسب دیکھ بھال کریں۔
 اور جونہی کسی کیڑے کا حملہ محسوس ہو محکمہ زراعت کے عملہ سے فوری مشاورت کرتے ہوئے مناسب زہرکا سپرے کیاجائے۔ کاشتکاروں کو چا ہیے کہ وہ ضرررساں کیڑوں کی انسداد کیلئے کھیت اور وٹوں سے جڑی بوٹیاں تلف کردیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...