ملک کو تصادم کی طرف نہ دھکیلا جائے :چوہدری سعید 


شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری سعید ورک نے کہا ہے کہ اگر فوری الیکشن کا اعلان نہ کیا گیا تو غیور باشعور عوام حقیقی آزادی مارچ کے ذریعے امپورٹڈ حکومت کو گھر بھیج دیں گے،اخلاقی طور پر امپورٹڈ حکومت کو چاہئے تھا کہ ضمنی الیکشن کے نتائج کے بعد اخلاقی طور پر فوری مستعفی ہو جاتی مگر ان سے ایسی اخلاقیات کی توقع بھی نہیں کی جا سکتی، فوری صاف و شفاف الیکشن ملک و قوم کے مفاد میں ہے، ملک کو تصادم کی طرف نہ دھکیلا جائے بلکہ عوام کی خواہش اور رائے کے مطابق الیکشن کا فوری اعلان کیا جائے، اپنے ایک بیان میں چوہدری  سعید ورک نے کہا کہ اپنے قائد عمران خا ن کی کال پر تن من اور دھن سے حقیقی آزادی مارچ میں شرکت کریں گے، کارکنان اسلام آباد کا رخ کرنے کیلئے بے تاب ہیں جو امپورٹڈ حکومت کا خاتمہ کرکے ہی واپس آئیں گے کیونکہ مہنگائی ختم کرنے کا نعرہ لگا کر چور دروازے سے حکومت میں آنیوالی امپورٹڈ حکومت نے عوام کوبدترین مہنگائی اور بیروزگاری کے سوا کچھ نہیں دیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...