معاشی حالات نازک ترین دور سے گزررہے ہیں:ملک پرویز اقبال

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)سابق چیئرمین مارکیٹ کمیٹی ملک پرویز اقبال کاکہناہے معاشی حالات اس وقت نازک ترین دورسے گزر رہے ہیں مگرعمران خان کو صرف اقتدار کی ہوس بیٹھنے نہیں دے رہی،موجودہ حالات کسی صورت بھی لانگ مارچ کے متحمل نہیںہیں۔عمران خان کی ضد،ہٹ دھرمی،نااہلی اورنالائقی کی وجہ سے اسکی حکومت گئی ساڑھے تین سالہ دور اقتدار کے دوران جو فیصلے کئے گئے، اس کی سزا پوری قوم بھگت رہی ہے۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان جب اپنی ذات سے باہر نکل کر فیصلے کریںگے تو انہیں اپنی ذات کے علاوہ اور بھی لوگ اچھے لگے گے مگر وہ اپنی ذات سے باہر نکلنا ہی نہیں چاہتے قبل از وقت الیکشن سے ملک دیوالیہ ہوجائے گا۔ اس موقع پر سیٹھ عظیم جاوید ،احمد خورشید، حاجی یعقوب بگا، میاں تنویر احمد،رانامہران فیضان، ملک اعجاز احمد،حافظ سمیع الیاس،اکبر علی چوہان سمیت دیگربھی موجودتھے۔

ای پیپر دی نیشن