سانگلہ ہل (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن)یوتھ ونگ کے ضلعی صدرامیدوار پی پی131 حاجی عرفان الحسن بھٹی نے کہا ہے کہ پا ک فوج نے عمران خان کااصل چہرہ قوم کو دکھا دیا ہے،تحریک انصا ف کا شیرازہ بکھر چکا ہے ، عمران خان نے جس جس سے بھی ڈیل کرنے کی کو شش کی وہی ڈیل انکی رسوائی کا سبب بنی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے کیا انہو ں نے کہاکہ جہاد کے نام پر نوجوانوں کو ورغلانے والوں، پاکستان کو ایشیئن ٹائیگر بنانے والوں کے اپنے بچے لندن میں ٹمپریچر کنٹرول کمروں میں آرام کر رہے ہیں اور ہمارے بچوں کو اقتدار کی جنگ کا ایندھن بنایا جا رہا ہے، ماضی میں بھی پی ٹی آئی کا لانگ مارچ سیاست پاکستان کی معاشی تباہی کا سبب بنی تھی اور آج بھی لانگ مارچ کی سیاست اور ہوس اقتدار میں پاکستان کو معاشی تباہی کی طرف لے جایاجا رہا ہے۔انہو ں نے کہاکہ عمران خان سیاست کو نفرت انتشار اور فساد کی جانب لے جانا چاہتے ہیں ۔
نوجوانوں کو اقتدار کی جنگ کا ایندھن بنایا جا رہا ہے: عرفان الحسن بھٹی
Oct 29, 2022