حافظ آباد:گندم زیادہ اگائو آگاہی واکس اور ریلیاںآج سے منعقد ہونگیں

Oct 29, 2022

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی+نامہ نگار) گندم زیادہ اگائو ، ملک کو خوشحال بنائو کے سلسلہ میں کسانوں اور زمینداروںکو آگاہی دینے کے لئے پنجاب بھر میں آج سے آگاہی واکس اور ریلیاں منعقد کی جارہی ہیں۔جس میں زرعی یونیورسٹی فیصل آبادکے طلبہ،اساتذہ  اور محکمہ زراعت کے افسر  شرکت کریں گے۔اس سلسلہ میں حافظ آباد میں تقریب آج صبح11 بجے دن محکمہ زراعت کے دفاتر ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں منعقد ہوگی ۔ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد فیکلٹی آف ایگریکلچرل انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد ارشاد مرزاکوآرڈینیٹر گجرات ڈویژن نے بتایا کہ آج سے شروع ہونے والی اس مہم کے دوران کسانوں ، کاشتکاروں اور زمینداروں کو پانی اور کھاد کی بروقت استعمال کے ساتھ ساتھ جدید طریقوں سے آگاہی دلائی جائے گی تاکہ ملک میں گندم کی پیداوار بڑھ سکے اور ملک خوشحال ہوسکے۔  

مزیدخبریں